
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آج صبح 10 بجے لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کےزریعے مانچسٹر کے لیے روانہ ہوئی،اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل ہیں ۔
جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی 2 ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔
اس کے علاوہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس اور فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے ٹیم کو جوائن کریں گے، جبکہ ظفر گوہر ٹیم کو صرف پری میچ تیاریوں کے لیے انگلینڈ میں دستیاب ہوں گے ۔
شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم کی کورونا ٹیسٹنگ اور 14 روز کا قرنطینہ وورسسٹر میں ہوگا ، جس کے بعد ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں وہ
پاکستان اور انگلینڈ درمیان سیریز کے تمام میچز مانچسٹر اور ساؤتھیمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News