
کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی کوشش کو ناکام بنانے والے اہلکاروں کو قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد حفیظ نے سلیوٹ پیش کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹر محمد حفیظ نے پولیس اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ وہ بزدلانہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والے بہادر اہلکاروں کو سلیوٹ کرتے ہیں۔
https://twitter.com/MHafeez22/status/1277530271177375744?s=20
پی ایس ایکس حملے کو ناکام بنانے پرپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے بھی بہادر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
AdvertisementConstable Khalil & Constable Muhammad Rafiq we're proud of you 💪🏽#KarachiTerroristAttack#PakistanZindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/9g9dpPE7Q0
— Bismah Maroof (@maroof_bismah) June 29, 2020
دہشت گردوں کے خلاف بروقت جوابی کارروائی کرنے پر محمد حفیظ نے تمام سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔ انہوں نے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر چار مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جسے پولیس اور رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا تھا۔
پولیس اور رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صرف 8 منٹ میں چاروں دہشت گرد ہلاک کردیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News