Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا ، 11 علاقوں میں لاک ڈاؤن

Now Reading:

چین میں پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا ، 11 علاقوں میں لاک ڈاؤن
china

چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد 11 علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا، مہلک وبا کی نئی لہر کے بعد دارالحکومت بیجنگ میں 7 نئے کیسز سامنے آگئے۔

چین میں سامنے آنے والے نئے کورونا کیسز کی وجہ قریبی گوشت مارکیٹ بتائی جا رہی ہے۔ جس کے فوری بعد حکام نے 11 رہائشی علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا۔

چینی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں موجود 9 اسکولوں اور کنڈرگارٹن کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں  گزشتہ سال کے اختتام پر سب سے پہلے مہلک بیماری کا پتہ چلا تاہم کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق رواں سال 15 جنوری کو ہوئی۔

Advertisement

چین میں کورونا کا پہلا کیس ووہان سے سامنے آیا، جوکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا تھا۔ ووہان میں حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن رہا اور کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔

مہلک وبا نے چین میں اب تک 83 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ اموات کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر