
احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم مؤخر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر پر فرد جرم مؤخر کر دی جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
عدالت نے آصف علی زرداری پر بھی ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کو آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کے لیے ویڈیو لنک کا انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔
نیب ذرائع نے بتایاکہ اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں چیئرمین نیب کی جانب سے پارک لین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News