Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا کے 9 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

Now Reading:

خیبر پختونخوا کے 9 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ
lockdown KPK

خیبر پختونخوا میں تین دنوں کے دوران 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے کیسزکی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون کے نفاذ کا سلسلہ جاری ہے، متعلقہ علاقوں کو خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے حالات مزید خراب ہوگئے، 3 دنوں کے دوران 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ،اس کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد، سوات، نوشہرہ، مردان، چترال اور ملاکنڈ کے علاقوں میں بھی لاک ڈائون نافذ ہے،تاہم  پشاور کے مختلف علاقوں میں احکامات پر مکمل عملدرآمد نہ ہوسکا۔

پشاور میں اشرفیہ کالونی، یونیورسٹی ٹاؤن میں چنا رروڈ، دانش آباد، حیات آباد کے دو فیز، آسیہ اور شنواری ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا ہے، متعلقہ علاقوں میں مین روڈ کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے بند کیا گیا ہے لیکن عقبی راستوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

اپر چترال کی 3 وادیوں، ایبٹ آباد کے 6 علاقوں، نوشہرہ کے 15، مردان کے 5، خیبر کے 3، سوات میں 11 اور بٹگرام کے 7 علاقوں کو بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے جہاں شہریوں نے حکومتی اقدامات کو سراہا تو وہیں متعلقہ علاقوں کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری مراکز کو کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر