
وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے لحاظ سے طے ہوتی ہیں، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔
شہباز گِل نےکہا کہ یقین رکھیے عمران خان کی حکومت عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے۔
انہوں نے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بھارت میں 180روپے، جاپان 196، بنگلا دیش 174 اور چین میں 138روپے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کے لیے 58 روپے اور ڈیزل کے لیے 24.31 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ جنوری میں پٹرول 116.6اور ڈیزل 127.26 روپے میں فروخت ہورہا تھا، یکم جون تک پٹرول 42 روپے اور ڈیزل 47 روپے تک سستا کیا گیا تھا، عالمی قیمتوں میں اضافے کی و جہ سے پیٹرول کی قیمت میں 25، ڈیزل 21 روپے اضافہ کیا گیا۔
انہوں نے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب بھی جنوری کے لحاظ سے پیٹرول 17 روپے اور ڈیزل 26 روپے سستا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت نے مشکل وقت میں مشکل فیصلہ لیا جو ملکی معیشت کے لیے ضروری تھا۔
شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نےعوامی ریلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے سفارش کی گئی قیمتوں سے کم اضافے کی منظوری دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News