امریکا میں سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد فسادات بے قابو ہوگئے، وائٹ ہاوس کے باہر مظاہرین اور پولیس میں جھڑ پوں کا سلسلہ جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیےکارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔
امریکی اخبارکے دعوے کے مطابق جمعہ کو وائٹ ہاؤس پر مظاہرے کے دوران صدر ٹرمپ کو خفیہ سروس ایجنٹس نے زیر زمین بنکر میں پہنچا دیا تھا۔
امریکی صدر کی جانب سے 15 ریاستوں میں 5 ہزار نیشنل گارڈ تعینات کردیے گئے ہیں۔
میناپولس شہر میں امریکی صدر نے نیشنل گارڈز کی تعیناتی پرمبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ نیشنل گارڈز نے بڑا اچھا کام کیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈز کو دیگر ریاستوں میں بھی بھیجنا چاہیے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں وائٹ ہاوس کے باہر مظاہرین پر کتے چھوڑنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔
امریکی صدر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ نہیں کہیں گے کہ مظاہرین کو گولی ماردیں بلکہ یہ تجویز دیں گے کہ پرتشد د مظاہرے کرنے والوں پر خونخوار کتے چھوڑ دیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News