
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انگلینڈ جانے والے اسکواڈ کا اعلان آج کرے گا جب کہ کرکٹرز اور منیجمنٹ کے اراکین کے دورہ انگلینڈ سے متعلق فیصلہ آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے کرکٹرز اور منیجمنٹ اسٹاف ہی انگلینڈ جاسکے گا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے 10 کھلاڑی اور مینجمنٹ کے ایک رکن انگلینڈ نہیں جاسکیں گے۔
پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر بھی سفر نہیں کرسکیں گے جب کہ 18 کرکٹرز اور مینجمنٹ کے 11 اراکین کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آج موصول ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مزید کسی کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت نہ آیا تو ٹیم 23 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔
پاکستان اسکواڈ کل خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوگا، انگلینڈ میں بھی پاکستانی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News