Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشانت سنگھ کی موت میں سلمان خان کا ہاتھ؟

Now Reading:

سوشانت سنگھ کی موت میں سلمان خان کا ہاتھ؟

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔

سوشانت کی موت کے بعد میں بھارتی فلمی صنعت کی اہم شخصیات کے خلاف ریاست بہار میں مقدمہ دائر کیا گیا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بولی وڈ کی 8 شخصیات بشمول کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، سلمان خان اور ایکتاکپور کے خلاف مقدمہ مظفر پور کی ایک عدالت میں دائر کیا ہے۔

یہ مقدمہ مختلف دفعات 306، 109، 504 اور 506 کے تحت دائر کرتے ہوئے بولی وڈ شخصیات پر الزام عائد کیا گیا۔

اس مقدمہ میں انہوں نے سشانت سنگھ کو ایک سازش کے تحت خودکشی پر مجبور کیا، جسے درخواست گزار نے قتل قرار دیا ہے۔

Advertisement

اس درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کو 7 فلموں سے نکالا گیا اور کچھ فلموں کو ریلیز نہیں کیا گیا، ایسی صورتحال پیدا کی گئی، جس نے سشانت سنگھ کو انتہائی قدم لینے پر مجبور کردیا’

اس حوالے سے ایکتا کپور نے ان الزامات پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسے سازشی خیالات پر اپ سیٹ ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں اس مقدمے پر شکریہ کہ میں نے سشانت کو لانچ نہیں کیا، حالانکہ میں نے ہی اسے لانچ کیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/CBh4pfvgLGr/?utm_source=ig_web_copy_link

یاد رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اداکاری کی شروعات ڈراموں سے کی تھی، ان کا پہلا ڈراما کس دیش میں ہے میرا دل 2008 میں ریلیز ہوا تھا، جس کی پروڈیوسر ایکتا کپور تھیں۔

اس سے قبل مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ نے کہا تھا کہ سشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے ممبئی پولیس کی جانب سے ‘پیشہ وارانہ رقابت’ کے زاویے پر بھی تفتیش کی جائے گی۔

Advertisement

 

سلمان خان اور ان کے خاندان پر سشانت سنگھ کے کیرئیر تباہ کرنے کا الزام عائد کیا

Advertisement

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سلمان خان، ان کے بھائیوں ارباز اور سہیل جبکہ والد سلیم خان نے سشانت سنگھ کے فلمی کیرئیر کو تباہ کیا۔

سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے ردعمل میں کہا ‘جی ہاں، ہم نے ہی سب خراب کیا ہے نا، آپ پہلے جاکے ان کی فلمیں دیکھیں اور پھر ہم بات کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں میرا نام لیا، انہیں شاید میرے والد کا نام نہیں پتا، ان کا نام ہے راشد خان، انہیں ہمارے دادا اور پردادا کا نام بھی لینے دیجئے، جو وہ کرنا چاہتے ہیں کرنے دیں، میں ان کی باتوں پر رعمل ظاہر کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا’۔

رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ممبئی کے کوپر ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اداکار کے موت کا سبب دم گھٹنا بتایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی لاش سے کچھ نمونے لے کر فورینزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے، جن کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو اچانک خودکشی کرلی تھی۔

0واضح رہے کہ سُشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اب تک محض ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر