Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی ارکان آپس میں خاندان کی طرح ہیں،شہریار آفریدی

Now Reading:

پی ٹی آئی ارکان آپس میں خاندان کی طرح ہیں،شہریار آفریدی

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان آپس میں خاندان کی طرح ہیں اور اختلاف رائے کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم پارٹی قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی نے فواد چوہدری کے دیئے گئے بیان پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے اسد عمر اور جہانگیر ترین سے متعلق جو بات کی جواب وہ خود ہی بتا سکتے ہیں۔ جمہوریت نام ہی اپنی آواز اور رائے کو شیئر کرنے کا ہے اور یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عوام کی خدمت کاحلف لیا ہے۔ عمران خان کو اللہ نے نوازا ہے وہ کسی پر انحصار نہیں کرتے۔ روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعظم عمران خان اجلاس بلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حق کا نام ہے جو مافیا کے خلاف سرگرم ہیں جبکہ وزیر اعظم کو ہر بات میں قصور وار ٹھہرانا افسوس ناک ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ کورونا نے پاکستان کولپیٹ میں لے لیا ہے مجھے جب کورونا ہوا تو ادرک اور شہد کا قہوہ پیتا رہا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث میں تکلیف میں مبتلا رہا۔ کورونا کے مریض کو وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں سے تعصب نہیں اچھا سلوک کریں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کی اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں غریب کا احساس کرنے کی بات کروں گا۔ 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر