
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔
شیڈول کے مطابق لیگ میں مجموعی طور پر 60میچز شیڈول ہیں جبکہ افتتاحی میچ 3 دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرزاورمیلبورن رینی گیڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہوگا، ہر ٹیم میں 2 غیر ملکی کرکٹرز کو شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویمنز لیگ کے میچز 17 اکتوبرسے انتیس نومبر تک کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق بیگ بیش لیگ کا فائنل 6 فروری کو ہوگا ۔
Us deciding to launch the #BBL10 fixture amid so much uncertainty in the world… pic.twitter.com/X9uMCRbw6h
— KFC Big Bash League (@BBL) July 15, 2020
منتظمین کی جانب سے میچز کے دوران کویڈ 19 ایس او پیز پرمکمل عمل کروانے کا دعوی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی کی طرف سے آسٹریلیا میں اکتوبر، نومبرمیں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے التواکا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News