سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہناہے کہ جیالوں کو چینی چوروں کو جواب دینا خوب آتا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے خلاف بیان دے کر بعض افراد اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کو شاید علم نہیں کہ ان کے لیڈر بھٹو کی پالیسیوں کےمعترف رہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ فیاض الحسن چوہان الزمات لگا کر اپنی نشست بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
