
امریکا نے طالبان اور افغان حکومت کے جنگ بندی کے اعلان کا خیرم مقدم کیاہے۔
افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا کہ امید کرتے ہیں یہ عید تمام افغانیوں کو افہام و تفہیم اور باہمی احترام کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب لائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ یہ عید افغان عوام کو پائیدار امن کے لیے ایک قدم قریب لائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News