Advertisement
Advertisement
Advertisement

سہیل خان نے انٹرا پریکٹس میچ میں کارکردگی کا کریڈیٹ وقار یونس کو دے دیا

Now Reading:

سہیل خان نے انٹرا پریکٹس میچ میں کارکردگی کا کریڈیٹ وقار یونس کو دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرسہیل خان نے انٹرا پریکٹس میچ کے دوران عمدہ کارکردگی کا کریڈیٹ بالنگ کوچ  وقار یونس کو دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سہیل خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل کھیلے گئے انٹرا پریکٹس میچ میں وقار یونس نے لیٹ سوئنگ کے گر سکھائے ہیں ، انگلینڈ میں کنڈیشنز پاکستان سے مختلف ہیں، یہاں ہر باؤلر کا گیند سوئنگ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقار یونس ایک لیجنڈ ہیں جو بات انہیں گزشتہ چند روز سے الجھائے ہوئےتھی، وقار یونس نے وہ 5 منٹ میں سکھا دی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انٹرا پریکٹس میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سہیل خان نے 2016 میں دورہ انگلینڈ کے 2 ٹیسٹ میچوں میں 25 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کی تھیں، اس سیریز میں انہوں نے 2 مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں بھی اپنے نام کی تھی جبکہ  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔

سہیل خان کا مزید کہناتھا کہ 4 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی پر انہیں فخر ہے، کہ نوجوان فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور وہ دونوں نوجوان فاسٹ باؤلرز کی نیٹ اور میچ میں عمدہ کارکردگی پر بہت خوش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر