
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے امریکی اقدام کے بعد چین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
چین نےجنوب مغربی شہرچینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دے دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی حکومت نے جنوب مغربی شہر چینگ دو میں واقع امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
Beijing’s order to close the Consulate in Chengdu deprives the United States of its most valuable diplomatic outpost for gathering information on Xinjiang and Tibet. https://t.co/xBviMLeyec
Advertisement— Raymond Zhong (@zhonggg) July 24, 2020
ا س حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی اقدام امریکا کے غیر مناسب اقدامات کا مناسب اور ضروری جواب ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین امریکا تعلقات کی موجودہ صورتحال وہ نہیں ہے جو چین دیکھنا چاہتا ہے بلکہ چین امریکا تعلقات کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی حکومت نے ہیوسٹن میں واقع چینی قونصل خانے کو 72 گھنٹوں میں خالی کرنے کا حکم دیا جس پراب چینی حکومت نے بھی جوابی اقدام اٹھایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News