
سندھ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سال 2018 میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کی مدت ختم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت 30 جون 2020کو ختم ہوئی ہے۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمر میں رعایت پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے تحت کمیشن کے امتحان کی ملازمت کے لیے نہیں دی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کی مدت ختم ہونے کے حوالے سے ملازمت کے حصول میں سرگرم اور درخواست گزاروں نے سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے درخواست کی ہے کہ عمر کی حد میں رعایت کے نوٹیفکیشن کی مدت میں اضافہ کیا جائے۔
درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ پانچ ماہ سے سرکاری ملازمت کے لیے جمع کرائے گئے فارم اور انٹرویوز اور نئی ملازمتوں کے اعلان میں تاخیر سے وہ رعایت سے مستفید نہیں ہوسکے۔
صوبائی وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ اس بارے میں انہیں معلوم نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News