Advertisement
Advertisement
Advertisement

شریف خاندان کی پاپڑ، ریڑھی والے مدد کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

شریف خاندان کی پاپڑ، ریڑھی والے مدد کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان
اپوزیشن

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہناہے کہ شریف خاندان بڑا فنکار ہے، پاپڑ والے، ریڑھی والے ان کی مدد کرتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے گریڈ 22 کے افسران گھریلو ملازم رکھے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بڑے اطمینان کے ساتھ ذمہ داری نبھا رہے ہیں، عالمی ذرائع ابلاغ عثمان بزدار کی کارکردگی کو سراہا رہے ہیں، پنجاب کے بجٹ میں 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا گیا۔

فیاض چوہان کا کہناتھا کہ ماضی میں نام نہاد وزیراعلیٰ بارش کے بعد پانی میں کھڑے ہوکر ڈرامے کیا کرتے تھے، نام نہاد خادم اعلیٰ ٹوپی پہن کر چھتری لے کر بارش کے پانی میں کھڑے ہوتے تھے جبکہ عثمان بزدار واحد وزیراعلیٰ ہیں جو فرنٹ فٹ پر آ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مون سون سے نمٹنے کے لیے ماضی کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا، عثمان بزدار نے بارش کے پانی سے نمٹنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی، وہ اُچھلے کودے بغیر بڑے دھیمے انداز میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر