Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن اپنی آنکھوں اور کانوں کا علاج کروائے

Now Reading:

اپوزیشن اپنی آنکھوں اور کانوں کا علاج کروائے

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے متحدہ اپوزیشن کسی اسپیشلسٹ سے اپنی آنکھوں اور کانوں کا علاج کروائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن وزیرِ اعظم کی کارکردگی پر تنقید کرنے سے پہلے تحقیق کر لیں تو بہتر ہو گا، وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، وزیرِ اعظم ملک میں 15 کھرب 67 ارب کی بدعنوانی کو 270 ارب تک لے آئے ہیں، آج پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پہلے سے 85 فیصد کم ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر سے 23 ارب ڈالر رہ گیا ہے، اب تک حکومت ملک کا 5000 ارب روپے قرض واپس کر چکی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ہمارے معاشی استحکام کی تعریفیں کر رہے ہیں، عمران خان کی رہنمائی میں منی لانڈرنگ کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے، بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث کورونا کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں 60 سال کے بعد بڑے ڈیموں کی تعمیر ہو رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 2 کھرب 45 ارب کی رقوم غریب، بے روزگار اور نادار طبقے میں تقسیم کیں، 8 کروڑ افراد کو صحت کارڈز کے زریعے مفت علاج کی سہولت دی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر