
وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کیلئے ہم نے بجلی مسئلے کےمستقل حل پر کام شروع کروا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں عمر ایوب نے لکھا ہے کہ ہم کراچی سے ووٹ لیکر آئیں ہیں ہم کراچی کے عوام کو جوابدہ ہیں ،کاش پچھلی حکومتوں نے کے الیکٹرک سے کام کروایا ہوتا تو آج یہ نوبت نہ آتی ہم نے مزید 200میگاواٹ بجلی بنانے کےلئے گیس دے دی ہے۔
کراچی کے عوام کیلئے ہم نے بجلی مسئلے کےمستقل حل پر کام شروع کروا دیا ہے،ہم کراچی سے ووٹ لیکر آئیں ہیں ہم کراچی کے عوام کو جوابدہ ہیں کاش پچھلی حکومتوں نے کے الیکٹرک سے کام کروایا ہوتا تو آج یہ نوبت نہ آتی ہم نے مزید 200میگاواٹ بجلی بنانے کیلیے گیس دے دی ہے https://t.co/lQJhlXH1B0
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) July 10, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News