Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب میں پیشیاں بھگتنے والےحکومت چلانے کے طریقے نہ بتائیں،عثمان ڈار

Now Reading:

نیب میں پیشیاں بھگتنے والےحکومت چلانے کے طریقے نہ بتائیں،عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہناہے کہ نیب میں پیشیاں بھگتنے والے ہمیں حکومت چلانے کے طریقے نہ بتائیں، تنقید کرنیوالے بتائیں اپنے دور میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں چھوڑ کر گئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماء خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کمپنی کا بے روزگار مزدور دیہاڑی کی تلاش میں ہے،جب سے دبئی کی کمپنی چھوڑی خواجہ صاحب گھبرائے گھبرائے پھرتے ہیں،آج کل انکا سارا گزر بسر عمران خان اور حکومت پر تنقید سے ہو رہا ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ پوری لیگی قیادت ایڑیاں رگڑ رگڑ کر کرپٹ لیڈر کے دفاع میں مصروف ہے، آپ کی نا اہلی، کرپشن اور کک بیکس کی وجہ سے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے،آج ہر منصوبے پر شفافیت اور میرٹ پر کام آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہناتھا کہ حکومت مافیا کی سرپرستی کر رہی ہوتی تو آپ شور شرابا نہ کرتے،ہمیں مافیا کی سرپرستی کرنی ہوتی تو سب سے پہلا مک مکا آپ سے ہوتا،عمران خان کی جدو جہد اور سب سے بڑے سسیلین مافیا کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے،مافیا کا اصل سرغنہ اپنی پلیٹیں لے کر باہر چلا گیا چمچے یہی چھوڑ دئیے۔

عثمان ڈار نے مزید تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے منصوبوں کی بات کرنے والے اپنے حلقے میں ایک وینٹی لیٹر تک نہ دے سکے،جس حلقے سے منتخب ہو کر آپ پارلیمنٹ تک پہنچے اسے صحت کی کیا سہولت دی؟سیالکوٹ کے کسی ہسپتال میں ایک بھی وینٹی لیٹر کا نہ ہونا آپ کی نا اہلی کیلئے کافی ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نےسیالکوٹ کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اپنی کوششوں سے پہنچائے،125 سے زائد ہائی فلو آکسیجن بیڈز کا انتظام ہسپتال کے حوالے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی عوام جاننا چاہتی ہے کہ ووٹوں کے بدلے آپ نے انہیں کیا دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر