Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسجد حرام ،حج سیزن کے دوران بابِ ملک عبدالعزیز کے افتتاح کا فیصلہ

Now Reading:

مسجد حرام ،حج سیزن کے دوران بابِ ملک عبدالعزیز کے افتتاح کا فیصلہ
باب

مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے سب سے بڑے دروازے “باب ملک عبدالعزیز” کو رواں سال حج سیزن کے دوران کھول دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یہ حرم شریف میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے پیکج میں شامل ایک اہم منصوبہ ہے۔

عرب خبررساں  ادارے کے مطابق  مذکورہ  فیصلہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہِ عام شیخ عبدالرحمن السدیس کی جانب سے باب عبدالعزیز کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پر سامنے آیا۔ اس موقع پر شیخ السدیس نے منصوبے کے انجینئروں اور تمام کارکنوں کی محنت کو سراہا۔

شیخ السدیس نے واضح کیا کہ حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور حجاج بیت اللہ کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر عمل میں لا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم حجاج کرام کے آرام ، سکون اور راحت کو یقینی بنانے کے شدید خواہاں ہیں تا کہ وہ مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں۔

 جنرل پریذیڈنسی کی خواہش ہے کہ وہ اللہ کے مہمانوں کی بہترین خدمت کے حوالے سے مملکت کی دانش مند قیادت کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترے”۔

 باب ملک عبدالعزیز کے اندرونی اور بیرونی جانب استعمال ہونے والے سنگ مرمر کا حجم 3000 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔

Advertisement

میناروں کی تکمیل پر اس کی مجموعی بلندی 137 میٹر ہو گی۔ باب ملک عبدالعزیز کی بلندی 51 میٹر اور اس کی چوڑائی 39 میٹر ہے۔ دروازے میں داخلے کے لیے تین کمانی محرابیں بھی ہیں جن میں ہر ایک کی بلندی 20 میٹر اور چوڑائی 5 میٹر ہے۔

باب ملک عبدالعزیز” کے کام کے حتمی مراحل کی تکمیل کے لیے 500 کارکنان مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر