Advertisement
Advertisement
Advertisement

عیدالاضحیٰ پر مسجد الحرام کو بند رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

عیدالاضحیٰ پر مسجد الحرام کو بند رکھنے کا فیصلہ
مسجد

سعودی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے دوران مسجد الحرام کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا  کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا اور اس سلسلے میں سعودی حکام کا کہنا ہےکہ رواں سال حج کی تیاریوں میں عازمین کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

سعودی حکام نے حج کے سلسلے میں کی گئی منصوبہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عازمین کے تحفظ پر زور دیا۔

مسجد الحرام کی سیکیورٹی پر مامور فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد ال احمدی نے کہا کہ عالمگیر وبا کور کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے اس سال بنیادی طور پر صحت کے پہلو پر توجہ مرکوز کی ہے اور اس سلسلے میں باقی مراحل پر آئندہ دنوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق میجر جنرل ال احمدی نے مسجد الحرام میں داخلے اور باہر نکلنے کے دوران عازمین کو کنٹرول کرنے کے لیے سماجی فاصلے اور کورونا سے بچاؤ کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات کے نئے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔

Advertisement

میجر جنرل ال احمدی نے کہا کہ کعبہ اور صفا مروہ کے درمیان عبادات کے لیے راستوں کا بھی تعین کردیا گیا ہے جبکہ  مسجد الحرام کے احاطے میں صرف ان لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس آفیشل اجازت نامہ ہوگا۔

سیکیورٹی کمانڈر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث عازمین کے لیے مسجد الحرام عرفہ کے روز اور عید کے دوران بند رہے گی جبکہ مسجد اور اس کے بیرونی احاطے میں نمازوں کی ادائیگیاں بھی معطل رہیں گی۔

انہوں نے عازمین کو عرفات کے روز اپنا روزہ گھروں پر ہی افطار  کرنے کی درخواست بھی کی ۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث سعودی عرب نے اس سال محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر