Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا : 17سال بعد قتل کے پہلے مجرم کو سزائے موت

Now Reading:

امریکا : 17سال بعد قتل کے پہلے مجرم کو سزائے موت
سزائے موت

امریکا میں تقریباً دو دہائیوں کے بعد پہلے مجرم کو مہلک انجیکشن کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی ۔

غیر ملکی  خبررساں ادارے کے مطابق  17 سال کے بعد وفاقی حکومت نے سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے عدالت سے سزایافتہ مجرم کو زہرکا ٹیکا لگا کر موت کی نیند سلا دیا گیا ۔

47سالہ مجرم ڈینیل لیوس لی کو منگل کی صبح ریاست انڈیانا میں واقع شہر ٹیری ہوٹ کی وفاقی جیل میں زہر کا ٹیکا لگایا گیا  جس کے تھوڑی دیر کے بعد ہی اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

مجرم لی کا تعلق ریاست اوکلاہوما کے علاقے یوکون سے تھا اور اس نے 1996ء میں ریاست آرکنساس میں ایک ہی  خاندان کے تین افراد کو قتل کیا تھا۔

اس نے اپنی موت سے چندلمحے قبل اپنے آخری بیان میں کہاتھا کہ ’میں نے یہ نہیں کیا تھا۔میں نے اپنی زندگی میں بہت سی غلطیاں کی ہیں لیکن میں قاتل نہیں ہوں۔‘‘اس کے آخری الفاظ یہ تھے’’تم ایک بے گناہ شخص کو مار رہے ہو۔‘‘

Advertisement

ڈینیئل لیوس کے وکیل روتھ فریڈمین کا کہنا تھاکہ ‘یہ شرمناک بات ہے کہ حکومت وبائی امراض کے دوران سزائے موت پر عمل پیرا ہوئی۔

دوسری جانب ڈینیئل لیوس کے اہلخانہ نے سزائے موت پر ہونے والے عملدرآمد پر شدید اعتراض اٹھایا تھا۔

امریکا کے محکمہ جیل خانہ جات نے 2003ء کے بعد پہلی مرتبہ وفاق کی سطح پر کسی مجرم کو اس طرح موت کی نیند سلایا ہے۔

لواحقین نے وفاقی عدالت سے یہ بھی استدعا کی تھی کہ اس کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی جائے۔اس پر اپیل عدالت نے سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا تھا،لیکن عدالتِ عظمیٰ نے سوموار کو مجرم کی سزائے موت پر عمل درآمد کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر