Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاسٹر آئل میں اسٹریچ مارکس دور کرنے کا حل موجود

Now Reading:

کاسٹر آئل میں اسٹریچ مارکس دور کرنے کا حل موجود

کاسٹر کا تیل بے شمار فوائد کا حامل، جلد پر تناؤ کے سبب بن جانے والے نشانات ’اسٹریچ مارکس‘ کو بھی ختم کرنے میں  بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

 طبی ماہرین کے مطابق وزن کم یا بڑھنے کی صورت میں، حمل کے دوران جلد شدید تناؤ کا شکار رہنے کے سبب خصوصاً نرم جلد والوں کے ساتھ یہ مسئلہ پیش آتا ہے۔

انٹرنیشنل جرنل آف سائنس اینڈ ریسرچ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کاسٹر آئل جلد کے کئی امراض کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے ۔

یاد رہے کہ اس دوران جلد پر تا عمر تناؤ کے نشانات بن جاتے ہیں جن سے جان چھڑانا آسان کام نہیں ۔

 جلد پر تناؤ کی صورت میں بن جانے والے نشانات ’اسٹریچ مارکس‘ بے حد بد نما نظر آتے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب عام طور پر جلد پر تناؤ کے نشانات بازؤں، ٹانگوں، پیٹ  اور کندھوں پر بنتے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے اسٹریچ مارکس ختم کرنے اور انہیں بننے سے روکنے کے لیے کاسٹر آئل تجویز کیا جاتا، اس کے استعمال کے چند فوائد منرجہ ذیل ہیں:

طبی ماہرین نے بتایا کہ کاسٹر آئل میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزا پائے جاتے ہیں اور اس کے استعمال سے جلد سے خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق رات میں اگر اسے جسم کے متاثرہ حصوں پر لگا لیا جائے یا نشان بننے سے قبل اس کے استعمال کو عادت میں شامل کر لیا جائے تو جلد پر تناؤ کے نشانات بننے کا عمل رُک جاتا ہے۔

کاسٹر آئل جلد کے لیے ایک غذا کا کام کرتا ہے:

ایک تحقیق کے مطابق کاسٹر آئل کا 90 فیصد حصہ مونوسیچوریٹڈ فیٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔

Advertisement

 جسے ’ریسونولیک ایسڈ‘ بھی کہا جاتا ہے ، اس کے استعمال سے جلد کو کسی بھی اور موائسچرازر کے مقابلے میں زیادہ فوائد حاصل ہو تے ہیں ۔

زخموں ، کیل مہاسوں کے داغ دھبوں کا علاج کرتا ہے:

کاسٹر آئل جلد کے نئے خلیوں کے بننے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور زخم ، کیل مہاسوں اور ایکنی کے نتیجے میں بننے والے نشانات اور گہرے دھبوں کو جلد ٹھیک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔

یاد رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق کاسٹر آئل کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس کا استعمال صبح یا رات سونے سے پہلے کریں ، جہاں اسٹریچ مارکس بننے کا خدشہ ہو یا جلد پر تناؤ کے نشانات موجود ہوں وہاں یہ تیل لگائیں اور چند منٹوں کے لیے مساج کریں، چند گھنٹوں بعد تیل کو دھو لیں۔

واضح رہے کہ کاسٹر کا تیل جلد کو موسچرائز کر کے تناؤ کی شدت کم کرتا ہے اور نشانات کے بننے کے عمل کو بھی سست کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر