Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ، شہباز شریف کی ضمانت میں توسیع کردی گئی

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ، شہباز شریف کی ضمانت میں توسیع کردی گئی

لاہور ہائیکورٹ نےآمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر برائے قومی اسمبلی شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے شہباز شریف کو آج حاضری سے استثنیٰ بھی دے دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر شہباز شریف کے وکلاءامجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ نےعدالت کو آگاہ کیا کہ شہباز شریف کی جانب سے حاضری سےاستثنیٰ کی بھی درخواست ہے۔

شہباز شریف کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے، ان کی عمر 69 برس ہے، ان کا اینٹی باڈیز ٹیسٹ ہونا ضروری ہے، جو لوگ کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں ان میں پانچ پانچ ہفتے تک جسم میں درد رہتا ہے۔

Advertisement

عدالت کو بتایا گیا کہ شہباز شریف کو جسم میں درد کی اب بھی شکایت ہے، اس پر جسٹس سردار احمد نعیم نے ریمارکس دیئےکہ یہ تو ہم نے پچھلی تاریخ پرہی کہا تھا کہ شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ کر دیتے ہیں، ہم انہیں آج بھی حاضری سے استثنیٰ دے دیتے ہیں۔

وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت سے استدعا کی کہ 3 ہفتے کے لیے ضمانت میں توسیع کر دیں،انہوں نے شہباز شریف سے ابھی ہدایات بھی لینا ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ شہباز شریف خود عدالت میں پیش ہوں۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو وقت دے دیتے ہیں ،آپ ہدایات لے لیں۔

بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر