Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی میں ’خلافت بحال کرو‘ تحریک شروع ہوگئی

Now Reading:

ترکی میں ’خلافت بحال کرو‘ تحریک شروع ہوگئی

 قدیم آیا صوفیہ عمارت کی مسجد میں تبدیلی کے بعد ترکی میں خلافت کی بحالی کی تحریک شروع ہوگئی ہے، اور اسلام پسند وں نے صدر طیب اردوان سے مطالبہ کردیا ہے کہ وہ خلافت کو بحال کریں۔

اس حوالے سے ترک جریدہ

Gercek Kayat

نے تازہ شائع ہونے والے اپنے شمارے میں شہ سرخی لگائی ہے کہ ’آو خلافت کے لئے تحریک چلائیں ‘۔ جریدے نے صدر اردوان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جناب صدر خلافت اب نہیں تو کب ؟آپ نہیں تو پھر کون اس کااہل ہے.

ترک صدر اردوان کی حکومت کے قریب سمجھے جانے والے جریدے نے یہ مضمون عربی اورانگریزی میں بھی شائع کیاہے ، اس طرح بحالی خلافت کا پیغام پوری دنیا کے مسلمانوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، جریدے نے لکھا ہے کہ ’اے آیا صوفیہ اب تم اورترکی دونوں آزاد ہوچکے ہیں‘۔

Advertisement

جریدے کے مارکیٹ میں آنے کے ساتھ ہی ترکی میں سوشل میڈیا پر ’’خلافت ‘‘ کا لفظ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جس سے ترک عوام کی خلافت میں بڑھتی دلچسپی کا پتہ چلتا ہے، دوسری طرف آیا صوفیہ مسجد میں ترکی اوربیرون ملک سے بھی ہزاروں مسلمان جوق در جوق نماز پڑھنے کے لئے آرہے ہیں اور پیر کوبھی وہاں تل دھرنے کوجگہ نہیں تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر