
کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ آپریشن پہلوان گوٹھ، ملیر، گلشن اقبال، الیاس گوٹھ میں کیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ ابراہیم حیدری، کورنگی، سراج کالونی لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن میں بھی کومبنگ آپریشن کیا گیا، جبکہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل کیا گیا۔
سندھ رینجرز نے کہا کہ مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک ویریفکیشن کی گئی، جبکہ آپریشن میں داخلی خارجی راستوں پر تمام افراد اور گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News