
امریکی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ خلا سے دیوہیکل سائز کا پتھر 48 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ناسا نے زمین کی طرف بڑھنے والے پتھر کو 2020 این ڈی کا نام دیا ہے اور اس کا حجم 170 میٹر بتایا ہے۔
خلائی ادارے ناسا کے مطابق یہ دیوہیکل پتھر لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے لگے لندن آئی یا ملینیئم وہیل سے بھی بڑا ہے۔
خلا سے آنے والا یہ پتھر 24 جولائی کو زمین سے 5 لاکھ 86 ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔
ناسا کے مطابق اتوار کو بھی خلا سے آنے والے دو پتھر 2016 DY30 اور 2020 ME3 زمین کے پاس سے گزرے ہیں ۔
ناسا رپورٹ کے مطابق اتوار کو زمین کی جانب بڑھنے والے دو سیارچوں کی جسامت نسبتا چھوٹی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News