Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وقار زکاء کا PUBG پرلگائی جانے والی پابندی پرحکومت سے انصاف کا مطالبہ

Now Reading:

وقار زکاء کا PUBG پرلگائی جانے والی پابندی پرحکومت سے انصاف کا مطالبہ

یکم جولائی کو پاکستان میں مشہور موبائل گیم ’پب جی‘  پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

موبائل گیم ’پب جی‘ کے شائقین نے اس خبر پر اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے اور حکومت سے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ # ٹیگ عمران خان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے کیونکہ سوشل میڈیا صارفین حکومت سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ  موبائل گیم ’پب جی‘ پر لگائی جانے والی پابندی ختم کریں۔

 اس حوالے سے وقار زکاء نے آواز بلند کی ہے اور وہ اس گیم پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے کھیل کے حوالے سے اپنی رائے بتانے کو کہا۔ کیا PUBG پر پابندی ہونی چاہیے؟ ہم آپ کی رائے کا احترام کرتے ہیں، برائے مہربانی کچھ ٹویٹ کریں #ImranKhanPubg ”۔

موبائل گیم ’پب جی‘ کے شائقین کا بھی یہی مطالبہ ہے جو #ImranKhanPubg ہیش ٹیگ کے ساتھ کچھ ٹویٹس کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے موبائل گیم ’پب جی‘ پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

Advertisement

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں قائم ااسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے منگل کے روز موبائل گیم ’پب جی‘ پر پی ٹی اے کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

جسٹس عامر فاروق نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے وکیل سے استفستار کیا کہ گیم پر پابندی کس قانون کے تحت لگائی گئی ہے؟

جس کے جواب میں وکیل پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ گیم پر پابندی اسلام کے خلاف مواد ہونے پر لگائی گئی ہے۔

’گیم میں غیر اخلاقی مواد بھی دیکھا گیا ہے اور شکایات موصول ہونے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی اے کے وکیل سے پوچھا کہ اسلام کے خلاف مواد کا ذکر میٹنگ منٹس میں کہاں موجود ہے؟

Advertisement

 اس کے علاوہ وہ شکایات بھی بتانے کو کہا جہاں کہا گیا ہو کہ گیم اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے؟

وکیل پی ٹی اے نے عدالت کے سامنے مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال ایسی بن گئی تھی جس کی وجہ سے گیم پر پابندی لگائی گئی۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ’آپ نے صورتحال نہیں آپ نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔

 درخواستیں آگئیں تو آپ نے کہا گیم بند کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کو چاہیے تھا کہ ماہر نفسیات سے رائے لیتے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ گیمز تو شاید اس سے بھی زیادہ پر تشدد مواد والے موجود ہیں پھر تو سب پر ہی پابندی عائد کر دی جائے۔

Advertisement

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق گیم کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے پر گیم معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی اے کے مطابق گیم کے حوالے سے وقت کے ضیاع، عادی بنانے، اور دیگر منفی اثرات پڑنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں والدین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہ گیا تھا کہ بچوں کو گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر خودکشی کرنے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو گیم بند کرنے کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے کرنی کی ہدایت کی تھی۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں خاتون نے 11سالہ بچی کو اغوا کرلیا، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
یہ عام سا پھل خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
رات میں کیے جانے والے یہ 6 کام، جو آپ کے اگلے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں
ایپل کا اپنے نئے آئی پیڈ پرو میں بہترین اولیڈ اسکرین متعارف کرانے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر