Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا
ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا

ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا

ٹریفک کا دھواں تو آپ کی صحت کو متاثر کرتا ہی ہے تاہم اس کا شور بھی آپ کو کئی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے، یہ بات حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

دنیا بھر کی مختلف انسٹی ٹیوٹ جن میں ڈینش کینسر انسٹی ٹیوٹ، سوئٹزرلینڈ کے سوئس ٹراپیکل اینڈ پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے پیرل مین اسکول آف میڈیسن اور مینز یونیورسٹی کے شعبہ امراض قلب کے ماہرین شامل ہیں کے مطابق ٹریفک کا شور امراض قلب اور دماغی بیماری کا سبب بنتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، دل کی بیماری دل اور خون کی شریانوں میں خرابی سے جنم لیتی ہے۔

کلیولینڈ کلینک نے وضاحت کی کہ سیریبرو ویسکولر بیماری ایک ایسی حالت ہے جو آپ کے دماغ میں خون کے بہاؤ کو متاثر کرتی ہے جیسے کہ فالج، دماغ میں خون کے رساؤ اور دل کی شریانوں کی بیماری۔ تحقیق میں شامل محققین کا کہنا ہے کہ ٹریفک کا شور کو ان دونوں حالات کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔

اس تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر تھامس منزیل، سینئر جوکہ مینز یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے پروفیسر ہیں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کے ختم ہونے کے بعد آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب کو نقصان دہ ٹریفک کے شور کا سامنا ہے، شور پر قابو پانے کی کوششیں اور شور کو کم کرنے کے لیے بنائے جانے والے قوانین مستقبل میں صحت عامہ کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔حالیہ تحقیق میں ایسے ٹھوس شواہد سامنے آئیں ہیں جن میں ٹریفک کے شور کو امراض قلب کے خطرے کے ایک اہم عنصر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

ٹریفک کا شور جن میں گاڑیوں، ٹرینوں یا ہوائی جہازوں کا شور شامل ہے،  دل کی بیماری اور موت کی شرح دونوں کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے رپورٹ کیا کہ ٹریفک کے شور کی وجہ سے مغربی یورپ میں ہر سال 1.6 ملین  افراد متاثر ہوتے ہیں۔

Advertisement

محققین کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ٹریفک کا شور خاص طور پر اور بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، کیونکہ یہ لوگوں کو جگانے کا سبب بنتا ہے، جس سے ان کی نیند متاثر ہوتی ہے۔

نیند میں خلل اسٹریس ہارمونز میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور جسم میں دماغ اور خون کی شریانوں پر آکسیڈیٹیو تناؤ کو بڑھتا ہے جو جسم میں فری ریڈیکلز کے اضافے کا باعث بنتا ہے، یہ فری ریڈیکلز خلیات کو نقصان پہنچا کر بیماری اور عمر بڑھنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ٹریفک کے شور کی وجہ سے نیند کی کمی اندرونی سوزش اور ہائی بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بن کر امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔

 مصنفین نے ٹریفک کے شور سے متعلق ایک حالیہ تحقیق کے نتائج پیش کرتے ہوئے کہا کہ آواز کے ہر 10 ڈیسیبل کے بعد دل کا دورہ پڑنے، فالج اور ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ 3.2 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

مصنفین نے مزید یہ بھی کہا کہ ٹریفک کا شور ممکنہ طور پر لوگوں کے جینز میں تبدیلیوں کو متاثر کر سکتا ہے اور بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر