Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟

Now Reading:

بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟

بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟

ماہرین نے دن بھر میں سونے، بیٹھنے، چلنے اور کھڑے رہنے کے اوقات کار کئی مطالعے کے بعد مقرر کیے ہیں تاکہ صحت کو بہتر بنایا جاسکے۔ تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق بہتر صحت کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ کسی نہ کسی جسمانی سرگرمی میں پورے چار گھنٹے صرف کیے جائیں۔

آسٹریلیا کی سوین برن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے محققین نے 24 گھنٹے کی مدت میں 2,000 افراد کے رویے کا تجزیہ کیا کہ انہوں نے کتنا وقت کونسی کونسی سرگرمیوں میں صرف کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ صحت کے لیے جسمانی سرگرمی اور آرام کے صحیح امتزاج کا تعین کیا جا سکے۔

تاہم بھر پور صحت کے لیے 24 گھنٹے میں آٹھ گھنٹے کی نیند، پانچ گھنٹے کھڑے رہنا، چھ گھنٹے بیٹھنے اور چار گھنٹے ہلکی اور اعتدال پسند جسمانی سرگرمی کی یہ تقسیم سب سے بہتر قرار دی گئی، جس نے گلیسیمک کنٹرول کو برقرار رکھنے اور دل کی صحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

اعتدال سے بھرپور جسمانی سرگرمی میں تیز چہل قدمی یا سائیکل چلانا، جاگنگ، جمپنگ اور ایروبک ڈانس شامل ہوسکتا ہے، جب کہ ہلکی جسمانی سرگرمی میں پیدل چلنے سے لے کر کھانا پکانے اور گھریلو کام کاج مکمل کرنے سے لے کر اونچی آواز میں ہنسنا بھی ہوسکتا ہے۔

سوئن برن کی ٹیم مجموعی صحت کو برقرر رکھنے کے لیے رات میں آٹھ گھنٹے اور 20 منٹ کی نیند لینے کی سفارش کرتی ہے، اور اس سے کم یا زیادہ دورانیے کی نیند سے گریز کرنا چاہیے۔

Advertisement

یہ تحقیق دراصل بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کی رائے کی عکاسی کرتی ہے، جو لوگوں کو فی رات کم از کم سات گھنٹے کی نیند لینے کا مشورہ دیتی ہے۔

اگرچہ نیند کی کمی کے خطرات کو ماضی کی بہت سی تحقیق سے ثابت کیا جاچکا ہے تاہم رات میں نو گھنٹے سے زیادہ سونا فالج خطرے کوبڑھا دیتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے یہ بھی نوٹ کیا کم وقت کے لیے بیٹھنا اور زیادہ وقت کھڑے ہوکر گزارنا، جسمانی سرگرمی میں وقت صرف کرنا، اور پرسکون نیند لینا کارڈیو میٹابولک صحت کو بہتر بناتا ہے۔ اوریہی وجہ ہے کہ آپ کی مجموعی صحت کسی ایک سرگرمی پر نہیں بلکہ 24 گھنٹے پر محیط ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر