
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے آج بلا ول ہاؤس لا ہور میں ن لیگ کے رہنماوں نے ملاقات کی ، جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس عید کے بعد بلانے پر اتفاق کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے احسن اقبال، ایاز صادق اور سعد رفیق بلاول ہاوس لاہور پہنچے اور ملک کی سیاسی، معاشی و اقتصادی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کی تجویز کردہ اے پی سی کے ایجنڈے پر بھی گفتگو ہوئی۔
حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں اور نیب قوانین میں ممکنہ ترامیم کے امور زیر بحث آئے۔
اس موقع پر پی پی رہنما پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے بعد اے پی سی کے ایجنڈے کی حتمی تجاویز دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے بھی مشاورت کی جائے گی، اپوزیشن کی دیگر جماعتیں پہلے ہی بلاول بھٹو زرداری کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرا چکی ہیں۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ملک میں آئینی حکمرانی کا نظام تباہ ہو چکا ہے، حکومت کو مزید گنجائش دینے کا مطلب مسائل کو فروغ دینا ہوگا۔
پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے جان چھڑانا ضروری ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News