Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی عازم ِ حج میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی

Now Reading:

کسی عازم ِ حج میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ کسی بھی عازم حج میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ارکان حج کی ادائیگی کے دوران حاجیوں کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امداد اور ان کی صحت کی بہتری کے لیے ہر 50 حاجیوں کے گروپ کے ساتھ ایک طبی ورکر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حکومت حاجیوں کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کررہی ہے جس کے تحت مقدس مقامات پر 6 اسپتال، 51 کلینکس، 200 ایمبولینس، 62 فیلڈ ٹیمیں، فیلڈ اسپتال اور موبائل کلینک سمیت حاجیوں کی رہائش گاہوں پر 3 کلینک بھی قائم کیے گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب گورنر مکہ کا کہنا ہےکہ اس سال محدود حج کے باوجود مختلف محکموں کے 40 ہزار اہلکار عازمین کی خدمت پر مامور ہیں جبکہ حج وعمرہ زائرین کے لیے خصوصی ائیر پورٹ کا منصوبہ زیرغور ہے، خصوصی ائیرپورٹ مکہ مکرمہ کے الفیصلیہ محلے میں قائم کیا جائے گا جو میدان عرفات سے قریب ہوگا۔

حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کا رکن زمینی اور تیسری منزل سے کرائی جائے گی اور دونوں منزلوں پر شیطان کو کنکریاں مارنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، حاجیوں کو رہائش سے جمرات کے پل لانے کے لیے گالف گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ جمرات کی رمی کے وقت سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے علامتیں چسپاں کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ موسم خوشگوار بنانے  اور سڑکوں کا درجہ حرارت کم کرنے کے لیے پھوار کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر