Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج درخواستگزاروں کو واجبات واپس لینے کی ہدایات دوبارہ جاری

Now Reading:

حج درخواستگزاروں کو واجبات واپس لینے کی ہدایات دوبارہ جاری

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواست گزاروں کو واجبات واپس لینے کی ہدایات دوبارہ جاری کردیں گئیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ درخواستگزار جلد سے جلد اپنے واجبات بینکوں سے واپس نکلوالیں، وزارت نے بینکوں میں پیسے رکھنے اور نیا اکاؤنٹ کھلوانے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔

ترجمان کے مطابق تمام نامزد بینک بلا کٹوتی تمام واجبات ادا کرنے کے پابند ہیں اور وزارت تمام عازمین حج کو رقوم کی واپسی کیلئے بینکوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

سعودی حکومت کی طرف سے حج محدود کیے جانے کے بعد حج 2020 کے درخواست گزاروں کو واجبات کی ادائیگی 2 جولائی سے شروع ہوئی تھی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارت نے سعودی حکومت کے حالیہ فیصلے کے بعد درخواست گزاروں کو واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، تمام کامیاب عازمینِ حج کو رقوم واپس کی جائیں گی۔

Advertisement

تمام درخواست گذاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی گئی اور ملک بھر کے نامزد بینکوں سے  واجبات کی ادائیگی کا عمل شروع ہوا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے چند روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اس سال کوئی بیرون ملک سے سعودی عرب آ کر فریضہ حج کی ادائیگی نہیں کرسکے گا جبکہ ملک میں موجود سعودی اور غیر ملکی فریضہ حج ادا کر سکیں گے اور یہ تعداد دس ہزار سے زائد نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر