Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسر حسین نے تُرک اداکار ترگت کے انٹرویو پر کیا کہا؟

Now Reading:

یاسر حسین نے تُرک اداکار ترگت کے انٹرویو پر کیا کہا؟

پاکستانی اداکار و میز بان یاسر حسین نے تُرک اداکار ترگت کے انٹرویو پر رد عمل دے دیا۔

یاد رہے کہ ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ غازی کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے یاسر حسین ترک فنکاروں اور ڈراموں کے خلاف کھُل کر سامنے آ گئے ہیں۔

اس عیدالضحیٰ کے موقع پر پاکستانی میزبان وسیم بادامی اور کرکٹر بوم بوم شاہد خان آفریدی کی جانب سے ارطغرل ڈرامے میں ترگت سپاہی کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون کا انٹرویو کیا گیا۔

انٹرویو کے دوران پاکستان میں اداکاری کے حوالے سے جنگیز کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ڈرامے اور فلم کی کہانی اور کردار نے اُنہیں متاثر کیا تو وہ لازمی پاکستان میں کام کرنے کا سوچیں گے ۔

جنگیز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یاسر حسین کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کافی ساری میم بنائی گئیں۔

Advertisement

دلچسپ یہ کہ ان میم میں سے ایک میم یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی ۔

یاسر حسین نے میم پر خود ہی ہنستے ہوئے لکھا کہ اور میمز بنائیں مجھے میمز بہت پسند ہیں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ اور یہی تو وہ چاہتے ہیں کہ ترک اداکار ہمارے ڈراموں میں کام کریں مگر مارے اشتہاروں میں نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ڈرامے کے مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جنگیز نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ دنیا بھر سے جیسے ہی عالمی وبا کا خاتمہ ہوگا پہلی فرصت میں وہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور  جلد از جلد پاکستان آنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب اداکار یاسر حسین اپنی بے باق رائے کا اظہار کر کے پاکستانی شائقین کے ہاتھوں تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ یاسر کے ترک ڈراموں کے مخالف رویئے پر سوشل میڈیا صارفین اُن کا میم کے ذریعے مذاق بھی بناتے رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیکساس کے ایک شخص نے دنیا کے معمر ترین اسکائی ڈائیور ہونے کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا
برطانیہ میں بنا ایک انوکھا عالمی ریکارڈ جس نے سب کو حیران کردیا
انڈونیشیا میں شادی کے 12 دن بعد دولہے پر ہوا چونکا دینے والا انکشاف
چلی میں دنیا کی سب سے بلند ترین فلکیاتی رسد گاہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
سائنسدان نے پہلی باربلیک ہول کے اندر کے مناظر پیش کر دیئے
چین نے خلائی بستی کا خاکہ پیش کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر