فلور ملز کے آٹا چکی والوں نے بھی آٹے کی قیمت بڑھا دی
آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی...
کے پی میں رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز
آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلو کمی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملرز کی جانب سے آٹا 2 روپے کلو سستا کردیا گیا ہے جس کے تحت ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت 56 روپے کلو ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پر آئندہ ہفتے درآمدی گندم کا جہاز لنگر انداز ہونے کی خبروں کے باعث اوپن مارکیٹ میں اس کے ریٹ میں کمی آرہی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم کی قیمت 51 سے کم ہوکر 49 روپے کلو کے قریب آچکی ہے جبکہ گندم کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ملرز نے آٹے کے ریٹ میں کمی کی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ10 کلو آٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت 585 سے کم کرکے 565 روپے کلو ہوچکی ہے جبکہ 60 ہزار ٹن درآمدی گندم لیے پہلا جہاز پورٹ پر 26 اگست کو متوقع ہے۔
یاد رہے ملک میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے گندم کی فوری درآمد کی اجازت دی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخر اور رواں برس کی ابتدا میں ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا تھا۔ ملک کے بعض علاقوں میں آٹے کی قیمت 85 روپے فی کلو تک جاپہنچی تھی۔
فلور مل مالکان نے 40 روپے کلو آٹا فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا جبکہ وفاقی و صوبائی وزرا اور حکومتی شخصیات کے غیر سنجیدہ بیانات نے بھی عوام میں غم و غصہ پیدا کردیا تھا۔ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم نے بھی حکومتی کوتاہی کا اعتراف کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News