
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے میں انسداد ڈینگی مہم کےدوران ایس اوپیز کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد ڈینگی مہم کے اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں مانیٹرنگ مزید سخت کی جائے، اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News