Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ کا سعودی عرب سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، شہبازشریف

Now Reading:

وزیرخارجہ کا سعودی عرب سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، شہبازشریف

قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیر خارجہ کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست برادر ممالک سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش ہے، حکومت اپنی ناعاقبت اندیشی سے پاکستان کوخارجہ میدان میں تنہائی کاشکارکررہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نےپاکستان کا ہرمشکل مرحلے میں قومی مفادات میں ساتھ دیا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں سعودی عرب کے ساتھ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امت کے اتحاد اور ان میں اختلافات کو سلجھانے میں کردار ادا کیا ہے  اس سے پہلے بھی دوست اور قریبی ممالک کے ساتھ ایسی حرکتیں کر چکی ہے حکومت سعودی عرب  سے معذرت  کرے  اور  معاملات کو دانائی اور احسن انداز میں ڈیل کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر