قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیر خارجہ کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست برادر ممالک سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش ہے، حکومت اپنی ناعاقبت اندیشی سے پاکستان کوخارجہ میدان میں تنہائی کاشکارکررہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نےپاکستان کا ہرمشکل مرحلے میں قومی مفادات میں ساتھ دیا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں سعودی عرب کے ساتھ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امت کے اتحاد اور ان میں اختلافات کو سلجھانے میں کردار ادا کیا ہے اس سے پہلے بھی دوست اور قریبی ممالک کے ساتھ ایسی حرکتیں کر چکی ہے حکومت سعودی عرب سے معذرت کرے اور معاملات کو دانائی اور احسن انداز میں ڈیل کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News