
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق صبح سویرے گلشنِ اقبال میں کالی گھٹائیں چھا گئیں اور ہلکی بارش شروع ہو گئی جو کئی منٹ تک جاری رہی۔
شہر قائد میں مسلسل چوتھے ہفتےبارشوں کا سلسلہ کئی دنوں کے وقفے کے ساتھ جاری ہے،شہر کے زیادہ تر علاقوں میں اس وقت موسم خوشگوار ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ بارشوں کے باعث کراچی اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے حکم پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او آج سے صفائی مہم کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔
کراچی میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد این ڈی ایم اے کی نگرانی میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے بھاری مشینری کے ساتھ گجر نالے سمیت شہر کے مختلف نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News