Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامیاب حج کے انعقاد کے بعد عمرے پر عائد پابندی ہٹانے پر غور

Now Reading:

کامیاب حج کے انعقاد کے بعد عمرے پر عائد پابندی ہٹانے پر غور

سعودی حکومت نے کامیاب حج کے انعقاد کے بعد عمرے پر عائد پابندی ہٹانے سے متعلق غور کرنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا کے باعث رواں برس فروری میں سعودی عرب کی حکومت نے بیرون ممالک سے عمرے کے لیے آنے والے افراد کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق حج کے بعد کسی بھی شخص میں کورونا کی تصدیق نہ ہونے کے بعد اب سعودی حکومت عمرے کی محدود اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔

عرب نشریاتی ادارے العربیہ نے اپنی رپورٹ میں سعودی اخبار اوکاز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکام نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرنا شروع کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت حج اور عمرہ نے کامیاب حج کے انعقاد کے بعد اشارہ دیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں عمرے پر عائد پابندی ہٹالی جائے گی۔

Advertisement

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حکومت کب تک عمرے سے پابندی ہٹانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ستمبر کے اختتام تک اس حوالے سے اعلان کردیا جائے گا۔

کورونا کے کیسز میں کمی کے باوجود سعودی حکومت نے حفاظتی اقدامات کے تحت رواں سال فریضہ حج کو بھی بیماری کے باعث محدود رکھا تھا اور کسی بھی دوسرے ملک سے عازمین کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔

اس بار فریضہ حج کے لیے سعودی حکومت نے محض 10 ہزار عازمین کا انتخاب کیا تھا اور تمام عازمین سعودی عرب میں رہائش پذیر تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر