فیصل آباد میں شہری آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص نے ایف آئی اے کا اہلکار بن کر کریڈٹ کارڈ کی معلومات حاصل کرکے ڈیڑھ لاکھ کی آن لائن شاپنگ کرلی۔
فیصل آباد کے رہائشی جمیل احمد نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی ہے کہ نامعلوم شخص نے موبائل کال سے کریڈٹ کی معلومات حاصل کیں۔
فراڈ کا شکار لڑکے نے بتایا کہ کالر نے خود کو ایف آئی اے کی بینک انٹرلنک برانچ کے افسر کے طور پر شناخت کرائی۔
جمیل احمد نے بتایا کہ ملزم نے دو ٹرانزکشن کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ روپے کی آن لائن خریداری کی۔
متاثرہ شہری نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد کو فراڈ سے متعلق تمام معلومات فراہم کی ہیں مگر تین ماہ بعد بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں آسکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
