Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان قوم اور وطن عزیز کیساتھ مخلص ہیں، فیصل جاوید

Now Reading:

عمران خان قوم اور وطن عزیز کیساتھ مخلص ہیں، فیصل جاوید
فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہےکہ عمران خان قوم اور وطن عزیز کیساتھ مخلص ہیں، عمران خان واحد لیڈر ہیں جو 22 سال کی جدوجہد کے بعد عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے۔

فیصل جاوید نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کا شور کرنے والے یہ بتائیں کہ کون سا فورم آزمایا، حلقے بتائیں، باقی تمام لوگ اقتدار میں پہلے آئے اور بعد میں پارٹیاں بنیں، ان کو جنرل ضیاء الحق، جنرل جیلانی لائے اور جنرل ایوب کی کابینہ میں رہ کر آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ عمران خان اس قوم کے ساتھ اپنے وطن عزیز کے ساتھ مخلص ہیں، ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں۔ ہماری افواج ہی ہیں جو پاکستان کے دفاع کی ضامن ہیں۔ آج جو ہمارے اداروں کے خلاف ہیں اس کے پیچھے ایک پوری کیپمین ہے،جو ہر صورت ناکام ہوگی۔

فیصل جاوید کا کہناتھا کہ ہر جگہ پر فوج عمران خان کے ساتھ ہم آہنگ ہے، چاہے وہ خارجہ پالیسی ہو, کشمیر, پلوامہ، کرتارپور، کرونا، ٹیڈی دل، سیلاب، کراچی پلان اور دیگر کوئی بھی ملکی اہم اسٹریٹجی۔ اس لیے کہ وہ جانتے ہیں کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، وہ کرپٹ نہیں،ان کے کوئی بزنس انٹرسٹ نہیں۔

        پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ذرا سوچیں کیوں نواز شریف کی تقریر کو بھارت نے پسند کیا؟ آج پاکستان کی کامیابیوں پر ان کو کیا تکلیف ہے ؟ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے وہ ہر پالیسی پر وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں،بڑے بڑے چیلنجز سے نمٹنے میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر