Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصر میں ذبح شدہ بچے کی پیدائش کا انوکھا واقعہ

Now Reading:

مصر میں ذبح شدہ بچے کی پیدائش کا انوکھا واقعہ
مصر

مصر میں ناقابل یقین طورپر گلہ کٹے اور ایک آنکھ  سے زخمی بچے کی پیدائش نے سب کو حیرت زدہ کردیا ۔

 عرب  خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مصر کی الاقصر گورنری میں ارمنت اسپتال میں پیش آیا جہاں  ڈاکٹر، بچے کے والدین اور دیگر لوگ اس انوکھی پیدائش پر حیران ہیں۔

اسپتال میں شعبہ امراض طب اور امراض نسواں کے سربراہ ڈاکٹر محمد عزالدین نے انکشاف کیا ہے کہ زچگی کی تکلیف کا شکار ایک خاتون کو اسپتال لایا گیا۔ اس کے ضروری ٹیسٹ کرائے گئے اور اس کی خصوصی طور پر دیکھ بھال کی گئی۔

سربراہ ڈاکٹر محمد عزالدین نے مزید کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ڈاکٹر محمد شکری جنہوں‌ نے آپریشن انجام دیا نے بچے کی جلد میں دراڑیں دیکھیں۔ لہذا اسے جانچ اور تشخیص کے لیے بچوں کی انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں بھیجا گیا۔ پتا چلا کہ یہ کیس جلد کے پھٹنے کا نتیجہ ہے۔

اسپتال کے نسوانی شعبہ امراض اور نفسیات کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس سے قبل ایسا کیس سامنے نہیں آیا۔ یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ ماں کی طرف سے بعض دوائیں لینے کے نتیجے میں ہوسکتا ہے جو خاص طور پر حمل کے آغاز میں ہی ہوتا ہے۔ جہاں بچہ جلد کی دراڑ کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس کے جسم پر زخم لگ جاتے ہیں اور گردن کٹ جانے جیسی کیفی پیدا ہوتی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس سے قبل اسی اسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بچے کے دماغ ، دل اور پھیپھڑوں میں بھی نقص تھا۔ یہ بچہ 7 ماہ کے حاملہ خاتون کے پیٹ سے سرجری کے ذریعے نکالا گیا تھا۔

اسپتال میں شعبہ خواتین کی سربراہ ڈاکٹر محمد عزالدین نے بتایا کہ بچے کی حالت طبی طور پر معلوم ہے کہ وہ ان پیدائشی نقائص کے ساتھ پید ہونے ولا بچہ 24 گھنٹے سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ الاقصر گورنری میں پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر