
پاکستان کے نامور اداکار اظفر رحمٰن نے اپنی محبت کے بارے میں بتا دیا۔
اداکار اظفر رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کی کیپشن میں اداکار نے کراچی کو اپنی پہلی محبت قرار دیا ہے۔
اداکار نے کراچی کے ساحل پر ڈوبتے سورج کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میری پہلی محبت ہے۔
اظفر رحٰمن کا ماننا ہے کہ کراچی ایک خوبصورت شہر ہے اسی وجہ سے انہیں یہ شہر بہت پسند ہے اور وہ اس شہر کے علاوہ کہیں بھی نہیں رہ سکتے ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ شُوٹنگ کے لیے دوسرے شہروں میں بھی جاتے ہیں لیکن ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جلد کراچی واپس لوٹ آئیں۔
اظفر رحمٰن نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ، جس کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور کئی ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News