
میرا نئے پراجیکٹ کیلئے چھوٹی اسکرین پرجلوہ گرہونے کو تیارہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اظفر رحمان کی انسٹا گرام پرکی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنےنئے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔
میرا نے اظفر رحمان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں دلوں کو دھڑکانے والا قرار دیا جوکہ اس نئے پراجیکٹ میں ان کے ہیرو ہوں گے۔
پراجیکٹ ست متعلق میرا نے لکھا ’ جلد ہی چھوٹی اسکرین پر معمول کے موضوعات سےہٹ کر بنائی جانے والی ایک مختصرفلم آ رہی ہے، جس میں میں دلوں کو دھڑکانے والے اظفررحمان کے مقابل نظر آّوں گی‘۔
Advertisement
میرا نے بتایا کہ اس شارٹ فلم کے ہدایتکار تجربہ کار ڈائریکٹر فہیم برنی ہیں۔
خیال رہے کہ میرا اس سے قبل بھی چھوٹی اسکرین پر کام کرچکی ہیں جن میں ناگن، میں ستارہ، سوچا نہ تھا سمیت کئی ٹی ڈرامے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News