Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کی وفاقی عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی معطل کردی

Now Reading:

امریکا کی وفاقی عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی معطل کردی

امریکا کی وفاقی عدالت نے ٹک ٹاک کی ڈاؤن لوڈنگ پر پابندی کے امریکی صدر کے فیصلے کو معطل کردیا  ہے  ۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ضلع کولمبیا کی وفاقی عدالت کے جج کارلس نکولس نے ٹک ٹاک کی ڈاؤن لوڈنگ کی فوری پابندی کو معطل کردیا۔

مذکورہ جج نے تین دن قبل ہی ٹک ٹاک کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر مختصر سماعت کے دوران عندیہ دیا تھا کہ وہ امریکی صدر کے پابندی کے فیصلے کو معطل کردیں گے۔

امریکی حکومت کی جانب سے 27 ستمبر سے ٹک ٹاک کی ڈاؤن لوڈنگ کی پابندی کے خلاف چینی ایپ نے امریکی عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر امریکی عدالت نے چینی ایپ کی درخواست پر 27 ستمبر کو سماعت کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی ڈاؤن لوڈنگ پر پابندی کے حکومتی فیصلے کو معطل کردیا۔

امریکی حکومت نے ایپل اور گوگل کو اپنے اسٹورز سے ٹک ٹاک کی ایپلی کیشن ہٹانے کا حکم بھی جاری کر رکھا تھا تاہم عدالت نے حکومتی فیصلے کو معطل کردیا۔

Advertisement

دوسری جانب ٹک ٹاک نے امریکی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا میں صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے اوریکل اور وال مارٹ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو مکمل کرنے پر کام کرے گا۔

وفاقی عدالت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی معطل کرنیکے کے  فیصلے پر امریکا کے کامرس ڈپارٹمنٹ نے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، تاہم وہ کسی بھی حکومتی فیصلے کا دفاع بھی کریں گے

 خیال رہے کہ امریکی حکومت نے ابتدائی طور پر 7 اگست کو ٹک ٹاک اور وی چیٹ کو 45 دن کے اندر اپنے امریکی اثاثے کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے کی مہلت دیتے ہوئے انہیں خبردار کیا تھا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو انہیں  امریکا  میں  بند  کردیا  جائے  گا  ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر