Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم دفاع پاکستان پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

Now Reading:

یوم دفاع پاکستان پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق مزار قائد پر پاکستان ایئر فورس ( پی اے ایف) اصغرخان اکیڈمی کے کیڈیٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے جبکہ فرائض سنبھالنے والے گارڈز میں 3 خواتین سمیت 46 کیڈٹس شامل ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ اصغرخان اکیڈمی ائیروائس مارشل شکیل غضنفر نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شکیل غضنفرکا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہماری قومی سلامتی کو سب سے بڑا مسئلہ 6 ستمبر کو ہوا، آج 6 ستمبر دفاع پاکستان پرتبدیلی گاڈز پر پی اے ایف اکیڈمی کا سر فخر سے اونچا ہوگیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  6 ستمبر 1965 کی جنگ میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارا مقابلہ ایک ایسے دشمن سے تھا جو ہم سے چار گنا بڑا تھا۔

 خطاب کے دوران ایئر وائس مارشل شکیل نے کہا کہ آپریشن راہ نجات، ردالفساد کی کامیابیاں قوم کے سامنے ہیں  ، پاکستان کی فضائی سرحدیں ناقابل تسخیر ہیں، پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو بھر پور جواب دیا۔

ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر نے کہا کہ ہماری قوم کو 1965کی جنگ اور حالیہ آپریشن پر فخر ہے، دشمن کے عزائم کو بھرپور طریقے سے جواب دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔

مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پربھی گارڈزکی تبدیلی

لاہور میں یوم دفاع کے موقع پر مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

Advertisement

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پاکستان رینجرز میجر جنرل عامر مجیدنے مزارِ اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد یادگار شہداء پر تقریب

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر یوم دفاع کی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکت کی۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یادگارِ شُہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی،  نیول چیف نے اس موقع پر شُہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی دیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر