Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیروت میں شاہراہ ‘جنرل قاسم سلیمانی’ کے نام سے منسوب کردی گئی

Now Reading:

بیروت میں شاہراہ ‘جنرل قاسم سلیمانی’ کے نام سے منسوب کردی گئی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے گڑھ والے علاقے میں شارع کا نام ایران کے مقتول ‘جنرل قاسم سلیمانی’ سے منسوب کردیا گیا۔

حزب اللہ کی جانب سے شارع پر نصب بورڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں ، شارع بیروت کے جنوب میں واقع بلدیہ الغبیری میں ہے اس سے قبل اس کا نام ‘خیالی دنیا’ تھا۔ بیروت کا یہ جنوبی علاقہ دحیہ کہلاتا ہے اور حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

لبنانی قانون کے تحت کسی بھی شاہراہ کے نام کی تبدیلی کی وزارتِ داخلہ منظوری دیتی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ وزارتِ داخلہ نے اس شارع کے نام کی تبدیلی کی منظوری دی ہے یا بلدیہ نے از خود ہی اس کانام تبدیل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ تھے، انہیں 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکا کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر