
میرپورخاص کی سیشن کورٹ نے ڈاکٹرماہا کی قبرکشائی کی درخواست مستردکردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ گزری تھانے کراچی میں درج ہوا اور ایس ایس پی ساؤتھ نے متعلقہ مجسٹریٹ یا ٹرائل کورٹ سےاجازت نامہ حاصل نہیں کیا اس لیے ڈاکٹر ماہا علی کی قبر کشائی کی درخواست منظور نہیں کی جاسکتی۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے کیس میں ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر قبرکشائی کے لیے میرپورخاص گیا ہواہے ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی نے پولیس فائل نہ ہونے اور تفتیشی افسر کی عدم موجودگی پر سماعت جمعرات 10ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیفنس میں خاتون ڈاکٹرماہاعلی نےمبینہ طورپرخود کوگولی مارکرخودکشی کرلی تھی۔
ڈاکٹرماہاعلی کی تدفین ان کےآبائی علاقے میرپورخاص کے قریب گاؤں گروڑ شریف میں کی گئی تھی، ڈاکٹر ماہا علی کی مبینہ خودکشی پرپولیس نے عدالت سے قبرکشائی کی اجازت طلب کی تھی جو کہ مسترد کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News